لاہور: ( روزنامہ دنیا) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 128 میں داروغہ والا، سلامت پورہ اور کوٹلی پیر عبد الرحمن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر کالاباغ تعمیر کیا جائے۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ملک بھر میں روحانی اقدار کو فروغ دے گی، ہم تعلیمی ترقی ،معاشی خوشحالی اور انصاف کی فراہمی سے پاکستان کو مستحکم کریں گے ۔