ووٹ کا استعمال نہ کرنا قومی جرم ہے ،سنی اتحاد کونسل کا شرعی اعلامیہ

Last Updated On 18 July,2018 02:52 pm

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے تیس مفتیوں نے اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں کو ووٹ دینا فرض، بدکردار کو ووٹ دینا گناہ اور ووٹ کا استعمال نہ کرنے کو قومی جرم قرار دیا ہے۔

شرعی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ووٹ نہ دینے میں بربادی اور اہل امیدوار کو ووٹ دینے میں فلاح و نجات ہے ۔ خواتین کو ووٹ کے استعمال سے روکنا غلط اور جرم ہے ۔ ووٹ کا استعمال مقدس امانت اور شرعی و قومی فریضہ ہے۔