لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے سلسلے میں نگران حکومت کے تحت انتظامات زور و شور سے جاری ہیں، لاہور کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو گئی ہے جو آج فوج کی نگرانی میں اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دئیے جائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں الیکشن 2018 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے جن میں سے لاہور کیلئے بیلٹ پیپرز کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو آج پاک فوج کی نگرانی میں لاہور منتقل کر دئیے جائں گے، 3 رکنی ٹیم بیلٹ پیپرز ڈی آر او (ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر لاہور) کے حوالے کرے گی۔