کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی اداروں نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنا دی، رینجرز سندھ اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے سائوتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔
کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق میں انٹیلی جنس ملومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے سائوتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔ ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے تھے۔ ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریریٹ نے مالی وسائل دیئے۔