سیکیورٹی میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

Last Updated On 15 July,2018 11:11 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسران اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکیورٹی میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج، فرنٹئیر کور اور پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔ پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان یعقوب ناصرنے کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر آفس کا دورہ کیا اور بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے بابر یعقوب کو الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کی سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تمام درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے افسران اور الیکشن 2018ء کے امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے اعلیٰ افسران، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔