انتخابات کیلئے فیس بُک کی خدمات، الیکشن کمیشن نے معذرت کر لی

Last Updated On 12 July,2018 08:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فیس بک کی خدمات لینے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس بُک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے پیشکش کی کہ عام انتخابات میں کمیشن کا آفیشل فیس بُک پیج بنایا جائے، فیس بُک عام انتخابات 2018ء میں پاکستانی ووٹرز کو اس آفیشل پیج کے ذریعے آگہی دینے کیلئے خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے، اس سے عام انتخابات کیلئے مختلف ٹرینڈز متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔

تاہم الیکشن کمیشن نے فیس بُک کی پیشکش لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایک حساس معاملہ ہے، عام انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا۔