این 57: شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Last Updated On 12 July,2018 08:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی منظوری کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے فیصلے کیخلاف درخواست مقامی وکیل مسعود احمد عباسی نے دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 57 کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔

درخواستگزار نے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی منظوری کا عدالت عالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپیل پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 13 جولائی کو سماعت کرے گا۔