اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوازشریف چوراعظم قرار، شکست مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے، عمران خان کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک آدمی 3 سو ارب کی منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا ہے تو وہ ہیرو بنا ہوا ہے، لاہور میں لوگوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے کہ چوراعظم آئے گا۔ پاکستان میں کمزور اور طاقت ور کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی، شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا شکرگزار ہوں، پاکستان کسی بھی کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اسکا مطلب بچوں کو حقوق نہیں دیے گئے، بچوں کی دماغی طور پر نشونما نہیں ہو پاتی۔ جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں سب سے پہلے کمزور طبقہ مارا جاتا ہے۔ آزاد معاشرے میں قانون غریب کو طاقت ور کر دیتا ہے۔ غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جماعت کا نام تحریک انصاف اسی لیے رکھا تھا کہ یہ انصاف کی تحریک ہے۔
عمران خان نے کمزور طبقے سے اپیل ہے کہ خدا کا واسطہ ہے جب نوٹوں کی گڈیاں لیکر آپ سے ووٹ خریدنے آئیں تو خود کو بیچنا مت، اس مرتبہ تبدیلی کو ووٹ دیں۔