شیخ رشید کا ووٹ مانگنے کا نرالا انداز، نان بائیوں کیساتھ ملکر روٹیاں لگانے لگے

Last Updated On 12 July,2018 01:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے عوامی لیڈر کے عوامی انداز، الیکشن 2018 میں امیدوار ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے خوب جتن کرنے لگے۔

امیدواروں کے ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے خوب جتن کئے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی بوائے کا الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز موٹرسائیکل پر بیٹھ کر دبنگ انداز میں شروع ہوا اور اس بار بھی شیخ رشید نے الگ ہی انداز اپنایا۔

شیخ رشید اپنے حلقے میں نان بائی کی دکان پر پہنچے اور ان کے ساتھ مل کر نان لگائے، گاہکوں کو روٹیاں بھی لگا کر دیں اور ساتھ ہی ساتھ ووٹ کی اپیل بھی کر دی۔