عمران خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری

Last Updated On 02 July,2018 03:50 pm

اسلام آباد ( روزنامہ دنیا ) تحریک انصاف نے ملک بھر کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کی فیصلہ کن انتخابی مہم کی ابتدائی فہرست مرتب کرتے ہوئے جلسوں کے مقامات کا اعلان کردیا ۔ انتخابی مہم کا اختتام 23 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ سے کیا جائے گا جبکہ 13جولائی کو راولپنڈی میں شو آف پاور کرنے سمیت جلسوں سے خطاب ہوگا ۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان آج سرگودھا جائیں گے ، اگلا پڑاو 3 اور 4 جولائی کو کراچی میں ہوگا، 5 جولائی کو صوابی اور چارسدہ جبکہ سوات میں 6 جولائی کو جلسے ہوں گے جہلم اور گجرات کی باری 7 جولائی کو آئے گی 8 جولائی کو عمران خان ایبٹ آباد اور ہری پور میں عوام سے مخاطب ہوں گے ۔

عمران خان 9 اور 10 جولائی اندرون سندھ جبکہ 11 جولائی رحیم یار خان میں گزاریں گے گوجرانوالہ اور قصور میں جلسوں کیلئے 12 جولائی کی تاریخ مقرر، راولپنڈی میں انتخابی مہم کیلئے 13 جولائی کا دن طے ، پشاور اور مردان میں 14 جولائی کو جلسے کئے جائیں گے ۔ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی باری 15 جولائی کو آئے گی۔

میانوالی اور بنوں میں انتخابی مہم 16 جولائی کو چلانے کا فیصلہ، 18 اور 19 جولائی لاہور میں سرگرمیوں کیلئے مختص ،بہاولپور اور ملتان میں جلسوں کیلئے 20 جولائی کا اعلان 21 جولائی کو عمران خان پھر لاہور جائیں گے اور نو مختلف مقامات پر عوام سے مخاطب ہوں گے، 22 جولائی عمران خان اہلیان کراچی کے درمیان گزاریں گے اور آخری جلسہ اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

مکمل شیڈول ملاحظہ کریں: