این اے 136: سابق لیگی ایم پی اے کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

Last Updated On 02 July,2018 02:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید وکٹیں گرا دیں، سابق ایم پی اے چوہدری گلزار گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی امید وار اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ 24 لیگی چیئرمین، وائس چیئر مین اور کونسلرز بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 سابق ایم پی اے چوہدری گلزار سمیت بڑی تعدا د میں لیگی رہنماؤں نے لاہور میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر، چوہدری سعد منظور گجر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ چيرمين ملک افتخار بھٹی، وائس چيرمين راجہ سہيل بھی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وائس چيرمين چوہدری طاہر اقبال گجر، وائس چيرمين چوہدری خالد جاويد، چیئرمین فاروق چوہدری، چوہدری عمران کمبوہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

لیگی رہنما چوہدری بشير گجر عرف بھولا، رانا محمد خاں، جنرل کونسلر مہر اسلم، اختر علی بھٹی، چيرمين خالد بٹ، ملک طيب آف جليانہ، اعظم بھٹی نے بھی اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ وائس چيرمين راجہ وسيم عارف، طارق بھٹی، عامر گجر، دلاور گجر، رانا نثار خاں اور چوہدری نذير احمد گجر، سہيل احمد بٹ، بلال احمد بٹ، عامر سہيل گجر، چوہدری شاہد گجر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:راجن پور سے امیدواروں کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

اس سے قبل ضلع راجن پور میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جام پور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی۔

این اے 193 شیر علی گورچانی، 194 ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، پی پی 293، 295 پرویز اقبال گورچانی اور 296 یوسف دریشک کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیئے۔