بلاول بھٹو کے آج کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان

Last Updated On 02 July,2018 04:01 pm

کراچی (دنیا نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آج ہونے والے خطابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گیارہ مختلف مقامات پر ہولو گرام ٹیکنالوجی کی مدد سے کارکنوں سے خطاب کریں گے اور ان کا خون گرمانے کی کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن نزدیک آتے ہی اپنی انتخابی مہم کو تیز کر دیا ہے اور پورے ملک میں جگہ جگہ کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اسی ضمن میں انہوں ںے ہولو گرام ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔


بلاول بھٹو کا خطاب ٹھیک آٹھ بجے شروع ہوگا۔ بلاول بھٹو کا خطاب دیکھنے کیلئے جن مقامات پر اہتمام کیا گیا ہے ان میں ہنگو ، دادو ، پشاور ،راولپنڈی ، خانیوال ، لسبیلہ ، لاڑکانہ اور لاہور شامل ہیں۔