سیاست میں بوسہ ٹرینڈ، جیالے نے خورشید شاہ کا رخسار چوم لیا

Last Updated On 01 July,2018 09:10 pm

روہڑی: (دنیا نیوز) روہڑی میں جیالے نے خورشید شاہ کا رخسار چوم لیا، پی پی رہنما کو کارکن کی ضد کے آگے ہار ماننا پڑی۔

روہڑی میں ریلی کے دوران پرجوش جیالے نے سابق اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنما خورشید شاہ کا گال چوم لیا۔ شاہ جی نے خود کو چھڑانے کیلئے لاکھ جتن کئے، خوب شرمائے بھی، دوسرے کارکن بھی روکتے رہے لیکن ضدی پرستار کے اصرار کے آگے آخر ہار ہی ماننا پڑی، شاہ جی بوسہ دینے کے بعد گال کو صاف بھی کرتے رہے۔

ایک روز پہلے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ایک شخص نے بلاول بھٹو کا بوسہ لینے کی کوشش کی تھی جو چیئرمین پیپلز پارٹی کو ناگوار گزری۔ صرف یہی نہیں پاناما فیصلہ آنے پر خوشی سے نہال شیخ رشید کا ہجوم میں ایک مداح نے اچانک بوسہ لے لیا تھا جو سربراہ عوامی لیگ کو سخت ناگوار گزرا اور غصے میں لال پیلے شیخ رشید نے اپنے مداح کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔