الیکشن کمیشن کا امیدواروں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

Last Updated On 01 July,2018 11:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے امیدواروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو ہراساں کرنے کے واقعات روکے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرنا آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اس آئینی مینڈیٹ کو امن وامان کی بہتر صورتحال میں ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدقمستی سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، امیدواروں کو مختلف مقامات پر دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کا تدارک کریں۔