عام انتخابات 2018ء، کس امیدوار کی کتنی شادیاں؟

Last Updated On 01 July,2018 05:36 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) عام انتخابات 2018ء میں جہاں پر کروڑ پتی سامنے آ گئے، وہیں ہر کاغذاتِ نامزدگی میں بڑے بڑے امیدواروں کی دو دو شادیاں بھی منظر عام پر آ گئیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کاغذاتِ نامزدگی میں دو شادیاں ظاہر کی ہیں۔ شہباز شریف کی تہمینہ درانی اور نصرت شہباز ہیں۔ ان کے بیٹے کی بات کریں تو حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ حمزہ شہباز کی بیویوں میں رابعہ اور مہر النسا حمزہ شامل ہیں۔ سعد رفیق کی بیویوں میں غزالہ رفیق اور شفق حرا شامل ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی بھی دو بیویاں ہیں۔ جمشید اقبال کی بیویوں کے نام مسرت جمشید اور نسیم چیمہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار کی بھی دو بیویاں ہیں ان کی بیویوں کے نام صبا زبیر اور ناہید اختر ہیں۔

ن لیگ کے رہنما رانا مبشر اقبال کی دو بیویاں ہیں جن کے نام شازیہ مبشر اور نائلہ مبشر ہیں۔ مذہبی جماعت کے رہنما ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کی دو بیویوں کے نام نصرت بی بی اور طاہرہ حبیب ہیں۔