ملتان: (روزنامہ دنیا) سابق ایم پی اے شاہد محمود خان نے تحریکِ انصاف کو استعفیٰ بھجو ادیا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے لاہور چلے گئے۔ وہ این اے 155 اور پی پی 214 میں ن لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی سے وفا کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہوا، جن لوگوں کے خلاف تحریک چلائی تھی، آج وہی لوگ پارٹی میں موجود ہیں، میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
شاہد محمود خان کے مطابق تحریکِ انصاف سے استعفے کے بعد انہیں میاں شہباز شریف کی فون کال مو صول ہو ئی ہے، جنہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی میں پرانا مقام دیا جائے گا، دوستوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کروں گا۔