چودھری نثار جیپ پر سوار، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کر دیا

Last Updated On 30 June,2018 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کو ان کی درخواست پر راولپنڈی کے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے انتخابی نشان ‘جیپ’ الاٹ کر دیا گیا۔

چودھری نثار کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے ریٹرننگ افسران کو درخواست ان کے وکیل کی جانب سے دی گئی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 59، 63 اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں 10، 12 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جس کیلئے انتخابی نشان ‘جیپ’ الاٹ کیا جائے۔

ریٹرننگ افسران شبریز اختر راجا اور نجیب اللہ نے چودھری نثار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔