عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ، ندیم اکرم کا بیٹا زخمی

Last Updated On 30 June,2018 12:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سابق وفاقی وزیر ندیم اکرم کے بیٹے زبیر اکرم بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی۔

پولیس کے مطابق عامر لیاقت پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔