اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سیاسی امیدواروں کو ٹکٹ جمع کرانے کی ڈیڈلائن بڑھا دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ریٹرننگ افسران نشانات الاٹ کرنے تک پارٹی ٹکٹ وصول کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66 کے تحت کیا ہے۔ الیکشن کمیش کے مطابق، حتمیٰ فہرستیں آج شام 4 بجے امیداواروں کو نشانات الاٹ کرنے کے بعد کی جائیں گی، حتمی فہرستیں فارم 33 پر جاری کی جائیں گیِ، فارم 33 پر اردو حروف تہجی کی ترتیب سے نام درج کیئے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن سیاسی پہلوانوں کو نشانات آج الاٹ کریگا
الیکشن کمیشن نے حتمیٰ فہرستوں میں امیدوار کا نام قومی شناختی کارڈ کے مطابق درج کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شناختی کارڈ کے علاوہ فارم 33 پر اضافی نام درج نہ کیا جائے۔