پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن 2018 کیلئے سیاسی بساط بچھتے ہی سیاسی جماعتوں نے چالیں چلنا شروع کر دیں، این اے 37 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
انتخابی دنگل میں مخالفین کا کھیل خراب کرنے کیلئے جوڑ توڑ کا کھیل شروع ہوگیا۔ این اے 37 میں پیپلزپارٹی کے تجربہ کار کھلاڑی فیصل کریم کنڈی کھلاڑی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اِسی حلقے سے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود بھی میدان میں ہیں۔
این اے سوات 3 میں ایم ایم اے نے شہبازشریف کا شو کامیاب کرانے کیلئے اپنے اُمیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا، اپنی جماعت کی پسپائی پر مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔