این اے 53: عمران خان، شاہد خاقان، عائشہ گلالئی میں سخت مقابلہ متوقع

Last Updated On 30 June,2018 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے امیداواروں کی حمتی فہرست آویزاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں 76 امیدوار میدان میں ہیں۔

عام انتخابات میں این اے 53 سے 36 امیدواروں میں زور پڑے گا۔ این 53 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ن لیگ کے سابق سینیٹر ظفرعلی شاہ اور عائشہ گلالئی مدمقابل ہونگے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کے اسدعمر اور ن لیگ کے انجم عقیل میں مقابلہ ہوگا۔ ن لیگ کے ناراض رہنما عبدالحفیظ ٹیپو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیںگے جبکہ این اے 52 میں سب سے کم 12 امیدوارسامنے آئے ہیں جہاں طارق فضل چوہدری، افضل کھوکھر اور خرم نواز میں مقابلہ ہوگا۔