تحریکِ انصاف نے پولنگ اوقات میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

Last Updated On 26 June,2018 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، پولنگ کے وقت میں توسیع سے عوام بالخصوص بیمار اور بزرگ افراد کو آسانی ہو گی، اس لیے عوام الناس کی آسانی کے لئے پولنگ کا وقت شام پانچ سے بڑھا کر رات آٹھ بجے کیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھنے سے زیادہ سے زیادہ افراد حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔