عام انتخاب 2018 کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری

Last Updated On 25 June,2018 11:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخاب 2018 کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی، لاہور سے 53 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نے عام انتخاب کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی جس کے تحت لاہور سے 53 لاکھ 98 ہزار 622 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ سکیم کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار 2 سو 60 ہے جبکہ 23 لاکھ 86 ہزار 3 سو 62 خواتین ووٹ کاسٹ کرسکیں گی۔

حتمی پولنگ سکیم کے مطابق شہرمیں 3 ہزار887 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 12 سو 32 پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے اور 11 سو 62 خواتین کیلئے قائم ہوں گے، خواتین اور مردوں کیلئے 14 سو 93 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔