سکھ فوجی پاکستان کیخلاف جنگ سے انکار کر دیں: گرپتونت سنگھ پنوں

Published On 26 April,2025 06:25 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فوجی پاکستان کیخلاف جنگ سے انکار کر دیں۔

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کیلئے سکھ سپاہی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، مودی کے جنگی جنون کو جنگ نہ کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کیلئے دوستانہ ملک ہے، پاکستان نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی، پاکستان سکھوں کا دشمن نہیں، 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی وزیراعظم واجپائی کے دور میں چھتیس سنگھ پورہ کا سانحہ ہوا۔