لندن: (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اوورسیز پاکستانی بھی سیکڑوں کی تعداد میں ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ گئے، پاک فوج اور حکومت پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔
پاکستانیوں نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، پاکستانیوں نے چائے کا سٹال لگا کر بھارتی مظاہرین کو ابھی نندن کی یاد تازہ کرا دی۔