سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی: فیصل واوڈا

Published On 26 April,2025 05:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا کہتے ہیں پاکستان نے پہلے ہی سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی۔

فیصل واوڈا نے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلا ہدف حاصل کرلیا، اگر پانی پر بات آئی تو پاکستان پہلے سٹرائیک کرے گا جو بڑی ہی پر اثر ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی ٹریڈ اور ایئر سپیس بند کرکے 1.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس گولڈن موقع ہے اے پی سی بلائیں کسی کو ویڈیو لنک پر لے لیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف دنیا کو پیغام دیں پوری قوم بھارت کیخلاف اکٹھی ہے۔