واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کیلئے پر امید ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے، ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ترقی کریں گے، دولت کمائیں گے۔