سالانہ میڈیکل چیک اپ کروایا، ذہنی و جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہوں: ٹرمپ

Published On 12 April,2025 04:56 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اَپ کروایا ہے، ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں، میڈیکل رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے، چاہتا ہوں ایران ایک عظیم اور خوشحال ملک بنے۔