واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کی جنگ ہے، میری نہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ابھی صدر بنا ہوں، سابق مدت میں اسے روکنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صدر پیوٹن اور باقی سب، آپ کے صدر کا احترام کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرا اس جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن میں موت اور تباہی روکنے کا کام کر رہا ہوں، اگر 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو خوفناک جنگ کبھی نہ ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر زیلنسکی اور بائیڈن نے اس جنگ کو شروع کر کے بھیانک کام کیا، اس جنگ کو شروع ہونے سے روکنے کے بہت سارے طریقے تھے لیکن وہ ماضی ہے جو بہت افسوسناک ہے، اب ہمیں اسے تیزی سے روکنا ہے۔