بیجنگ : (دنیا نیوز) چین میںسالانہ پتنگ بازی کے میلے کا انعقاد کیا گیا جن سے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ۔
چینی صوبے شینگ ڈونگ میں کئی روز تک جاری رہنے والے میلے میں ماہر پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرپارک میں رنگین پتنگیں اور ہالی ووڈ کرداروں کے ماڈلز بھی نصب کئے گئے ۔
صرف یہی نہیں بلکہ پتنگوں کے کئی سٹالز بھی شائقین کیلئے لگائے گئے تھے جس میں رکھی نت نئے ڈیزائن کی دیوہیکل پتنگیں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
رنگا رنگ میلے میں سیکڑوں منفر اند از اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پرمختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔