امریکا سے تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم

Published On 16 April,2025 05:59 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اورامریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا، چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور سپیئر پارٹس بھی نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، تمام مصنوعات خود تیار کریں گے۔