شمالی چین میں طوفانی ہواؤں کا راج، سیکڑوں پروازیں منسوخ، ٹرین سروس معطل

Published On 12 April,2025 05:54 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) شمالی چین میں طوفانی ہواؤں کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں نصف صدی میں پہلی بار ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق 50 کلو سے کم وزن والوں کو ہوا اڑا لے جا سکتی ہے، طوفانی ہواؤں کےباعث حکومت کو دو بڑے ہوائی اڈوں پر 838 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 300 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سکول، پارک، سیاحتی اور تاریخی مقامات بند ہو گئے، حکومت کی جانب سے لاکھوں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔