صیہونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

Published On 18 April,2025 06:33 pm

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فورسز کے بچوں ،خواتین اور بزرگوں پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، صیہونی فوج کے ایک اور حملے میں 2 مکانات کا نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔

عالمی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زیادہ تر بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، غزہ کی صورتحال ہماری نسل کی بدترین انسانی ناکامیوں میں سے ایک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 100 ہوگئی جبکہ 1لاکھ 16 ہزار 505 فلسطینی زخمی ہیں۔