قاہرہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے مذاکرات کی تجویز مصر کو موصول ہوگئی۔
مصری میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی بھیجی گئی تجویز کو مصر نے حماس کو پہنچا دی اب جواب کا انتظار ہے، اسرائیلی تجویز جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے نہیں، صرف یرغمالیوں کی واپسی کے لئے ہے۔
حماس کے عہدیداروں کا بھی کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے اور غزہ سے انخلا کے بدلے یرغمالیوں کی ایک ساتھ حوالگی کے لئے تیار ہیں، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل 10 مغویوں کے بدلے جنگ بندی چاہتا ہے۔