امریکہ میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Published On 12 April,2025 01:45 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ بڑے ہائی وے پر گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، طیارے میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہ ہو سکی۔