صیہونی فورسز کے فلسطینیوں کے خیموں، پناہ گاہوں، ہسپتالوں پر حملے، مزید 48 شہید

Published On 11 April,2025 10:37 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی بربریت میں کمی نہ آسکی، صیہونی فورسز کے فلسطینیوں کے خیموں، پناہ گاہوں اور ہسپتالوں پر حملوں میں مزید 48 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 افراد شہید، درجنوں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب 13 سال کی عمر میں گرفتار ہونے والے بچے کو 23 سال کی عمر میں رہائی مل گئی، اسرائیلی فوج نے احمد منصرہ کو 2015 میں گرفتار کیا تھا۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 886 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 875 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کو امداد کی ترسیل تاحال متاثر ہے، سامان کی وجہ سےغزہ پٹی کے ہسپتالوں میں ادویہ اور طبی سامان ختم ہو گیا۔