غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری، 24 گھنٹے کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 810 ہوگئی،1 لاکھ 15 ہزار 688 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا، حوثی فوج نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا۔
ترجمان کے مطابق دس دنوں میں مار گرائے جانے والا تیسرا اور جنگ کے آغاز سے اب تک 18 واں ڈرون ہے۔