اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ہم فوجی آپشن شروع کریں گے: نیتن یاہو

Published On 08 April,2025 11:31 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ میں اور صدر ٹرمپ متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونگے، اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ہم فوجی آپشن شروع کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان میں کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے حوالے سے ٹرمپ کے ساتھ طویل گفتگو کی، ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کا عمل امریکی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات صدارتی نہیں وزارت خارجہ کی سطح پر ہونگے: ایران

نیتن یاہو نے کہا کہ ترکیہ شام میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، شام میں ترکیہ کے فوجی اڈوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اور ٹرمپ حماس کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کیلئے پُرعزم ہیں۔