معاہدے ان سے کرینگے جو امریکا کا فائدہ اور تجارتی خسارہ پورا کریں گے: کیرولین لیوٹ

Published On 09 April,2025 12:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ تقریباً 70 ممالک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس معاہدے ان سے کئے جائیں گے جو امریکا کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارے کو پورا کریں، اسرائیل پر ٹیرف سے متعلق بات چیت جاری ہے، نیتن یاہو نے امریکی تجارتی خسارے کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کے لئے تمام آپشن مذاکرات کی میز پر ہیں، صدر ٹرمپ نے ہر ملک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی ہدایت کی، ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکا کے پاس آئی فون بنانے کی صلاحیت ہے، چین پر اضافی محصولات 9 اپریل سے لاگو ہوں گے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف ملے گا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات براہ راست ہونے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا نہیں ٹوٹے گا۔