منڈلے: (دنیا نیوز) میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
4 ہزار 715 افراد زخمی اور 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہا، میانمار میں باغی گروہوں اور فوجی حکومت کے درمیان خانہ جنگی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا پڑ رہا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فوجی حکومت سے متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان اور کارکنوں کی رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا، میانمار میں 28 مارچ کو 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا۔