میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد1700سے تجاوز کر گئی

Published On 30 March,2025 05:37 pm

منڈلے: (دنیا نیوز) میانمار اور تھائی لینڈ میں خوفناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 700ہو گئی جبکہ 3400سے زائدافراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب میانمار میں ملبے کے نیچے سے 30گھنٹے بعد خاتون کو باحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اموات میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔

خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ روس نے زلزلہ متاثرین کیلئے ریسکیو ٹیم اور موبائل ہسپتال میانمار بھیج دیا۔