امریکا کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، ہوویدہ بندرگاہ کے قریب 2 فضائی حملے

Published On 01 April,2025 08:44 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ہوویدہ بندرگاہ کے قریب 2 فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

حملوں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ حوثیوں اور ایران کیلئے پیغام ہے، جہازوں پر حملے نہ رکے تو بمباری جاری رہے گی، ابھی شروعات کی ہے، حوثیوں اور ان کے حامی ایران کو حقیقی درد دینا باقی ہے۔