امن کیلئے یوکرین میں فوج بھیجنے کو تیار ہیں:برطانوی وزیر اعظم

Published On 17 February,2025 09:35 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے اپنی فوج کو یوکرین میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ، یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا بلکہ یوکرین کے مستقبل کی سلامتی کے لیے مستقل حل کی ضرورت ہے۔