امریکا کے شمالی اور میدانی علاقوں میں شدید سردی، 9 افراد ہلاک

Published On 17 February,2025 06:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے شمالی اور میدانی علاقوں میں شدید سردی سے مختلف علاقوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

گورنر کینٹکی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوئے، اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا، زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں، طوفان کی وجہ سے39ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکا کی 8 مشرقی ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، جارجیا، الاباما، ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان بڑھ گیا، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کر دی گئی، ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کینیڈا کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید سردی پڑنے لگی، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔