صدر زیلنسکی کا یوکرین بارے امریکہ کا کوئی بھی فیصلہ قبول کرنے سے انکار

Published On 17 February,2025 06:34 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے بارے میں امریکا کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کروں گا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر امریکا، یورپ اور یوکرین کو شامل کرنا چاہئے، سکیورٹی ضمانت نہ ہونے تک امریکا سے اقتصادی معاہدہ نہیں ہو سکتا، یوکرینی معدنیات تک امریکا کو رسائی معاہدہ بھی نہیں ہو سکتا۔

صدر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی معدنیات تک رسائی کے معاہدے سے صرف امریکا کو فائدہ ہوگا۔