سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 10 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

Published On 28 January,2025 03:12 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 10 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے العلا میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹلی کی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی، سعودی عرب اور اٹلی کے وزرا ، سرمایہ کار اور کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اطالوی وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی سطح بڑھانے کے لئے10ارب ڈالر کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں، جارجیامیلونی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کو وسیع اور نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطالیہ بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاع کے سیکٹرز میں سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے، گزشتہ سال اٹلی اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں 26 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ جارجیا میلونی سعودی عرب کے دورے پر ہیں جس کا مقصد مشترکہ دلچسپی کے اقتصادی شعبوں میں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔