بیلاروس میں صدارتی انتخابات: صدر الگزینڈر لوکا شینکو نے ایک بار پھر میدان مار لیا

Published On 27 January,2025 12:41 am

منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 87اعشاریہ 6فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو آگے ہیں، روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی لوکاشینکو 1994ء سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں، بیلاروس میں ووٹ نہ تو آزاد ہے اور نہ ہی منصفانہ ہے۔

مغربی حکام کے مطابق امریکا اور یورپی حکام بیلاروس میں آزاد میڈیا پر پابندی اور حزب اختلاف کو جیل یا ملک بدری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔