پیوٹن سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، روس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے، ٹرمپ

Published On 22 January,2025 11:25 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے، صدر پیوٹن سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس اور صدر پیوٹن یوکرین جنگ کو بند کریں،جنگ ختم نہ ہوئی تو روس پر پابندیاں عائد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہو گا۔

آسان اور مشکل دونوں طریقوں سے جنگ بند کی جا سکتی ہے،آسان طریقہ ہمیشہ بہتر ہوتا ہے، معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا، مزید زندگیاں ضائع نہیں ہونی چاہئیں،یوکرین مسئلہ حل کرانے کے لیے چینی صدر سے مدد مانگی ہے،یورپی یونین کو یوکرین کے لیے امداد بڑھانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے،کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کرونگا،ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے،کوئی ٹک ٹاک کو خرید لے اور آدھی آمدنی امریکا کو دے۔

امریکی صدرنے مصنوعی ذہانت منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی،اے آئی منصوبے میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ایچ ون ویزا پروگرام کے تحت بہترین لوگ امریکا آئیں گے۔