نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

Published On 19 January,2025 09:27 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہو گی، ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 میں صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔