امریکا تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: جوبائیڈن

Published On 18 January,2025 09:34 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے الوداعی خطاب میں کہنا تھا کہ صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا خدشہ ہے، بے پناہ دولت اور طاقت کا استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہو گا، اگر اختیارات کا غلط استعمال نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے بہترین سفارتکاری کی، اگلے مرحلےمیں امریکی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہوگی، غزہ جنگ بندی کے لیے میری ٹیم اور ڈونلڈٹرمپ نے مل کر کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے، موجودہ دور سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی اگلی نسل کو محفوظ رکھنا ہے، مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔